ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ : محکمہ جنگلات کی ماحول مخالف پالیسی سے جنگلات کو خطرہ : رویندر نائک

کمٹہ : محکمہ جنگلات کی ماحول مخالف پالیسی سے جنگلات کو خطرہ : رویندر نائک

Sun, 25 Jul 2021 19:41:30    S.O. News Service

کمٹہ:25؍جولائی (ایس اؤ نیوز)فوریسٹ مکینوں کو  ماحولیات سے لگاؤہے، وہ ہمیشہ ماحولیات کی حمایت میں ہیں، فوریسٹ محکمہ کی غلطیوں کی وجہ سے اترکنڑا ضلع میں جنگلات میں کمی ہورہی ہے ، محکمہ کو چاہئے کہ وہ وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ اس بات کا مطالبہ ضلع ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر  ایڈوکیٹ رویندر نائک نے کیا۔

کمٹہ تعلقہ کے بیٹکولی میں ’’30سالہ جدوجہد ۔ 30ہزار درخت ‘‘نامی انوکھی مہم کے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب  کرتے ہوئے رویندر نائک نے کہاکہ فوریسٹ محکمہ کی جانب سے اکیشیا نسل کے درختوں کی شجرکاری دراصل ماحولیات، زمین ، پانی کی مخالفت کے برابر ہے کیونکہ اکیشیا ماحول مخالف درخت ہے۔ اسی طرح  پچھلے 5برسوں سے گھنےجنگلات میں ترقی کے بہانے ایک لاکھ سے زائد درختوں کا  کاٹاجانا فوریسٹ محکمہ کی ماحول مخالف پالیسی کو ظاہرکرتاہے۔ انہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پالیسی میں تبدیلی لائے۔

تعلقہ صدر منجوناتھ مراٹھی نے پروگرام کی صدارت کی۔ سرسی تعلقہ کے صدر لکشمن ، ضلع سنچالک یعقوب سارمبی ، یعقوب ہوڈیکر، سارہ بی عبدالطیف، رام چندر پٹگار، محمد غوث، عبدالمصی، تپیا ہریکانت، بابو سبرائے ہریکانت، جگیش ہریکانت وغیرہ موجود تھے۔


Share: